وہاڑی میں تعطیلات کے باوجود نجی سکول کھلے رہنے کا انکشاف
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں تعطیلات کے باوجود نجی سکول کھلے رہنے کا انکشاف۔ ساہوکا، جملیرا اور نواحی علاقوں میں یکم اگست سے نجی سکول تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ سکول مالکان فیسوں کے لالچ میں حکومت پنجاب کے احکامات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث بچوں کی طبیعت ناساز ہونے کے باوجود تعطیلات نہ دینے پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے