ڈی سی کی زیر قیادت ضلع وہاڑی میں 173روپے کلو چینی دستیاب

ڈی سی کی زیر قیادت ضلع وہاڑی میں 173روپے کلو چینی دستیاب

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ضلع وہاڑی اور مضافاتی علاقوں میں چینی کے تمام خریداروں کو 173 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ پر باآسانی فراہمی جاری ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے ۔انتظامیہ کے مطابق نہ صرف وہاڑی شہر بلکہ تینوں تحصیلوں میلسی، بورے والا اور تمام قصبات کرم پور، گڑھا موڑ، گگو منڈی، مانا موڑ، ٹبہ سلطانپور، مترو اور ٹھینگی میں بھی چینی سرکاری نرخ پر دستیاب ہے ۔ چینی سیلرز اور کریانہ سٹورز حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہیں اور خریداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق چینی فراہم کی جا رہی ہے ۔ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں شفاف طریقہ کار کے تحت چینی کی سپلائی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے عوام کو بچایا جا سکے ۔ تاجروں کے اجلاس میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ مشکل حالات میں وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتوں کے استحکام کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور تاجر تنظیموں کے اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تسلسل سے مہنگائی کا دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں