چار منشیات فروش گرفتار 15کلو سے زائد چرس برآمد
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) تھانہ تلمبہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزم گرفتار کر لیے ،15 کلو سے زائد چرس برآمد ۔
سلیم ولد محمد نواز نیازی سکنہ محلہ کوارٹرز تلمبہ سے 5500گرام چرس، محمد عثمان ولد عبدالرزاق بھٹی سکنہ رحمت کالونی سے 5500 گرام چرس، محمد عمر ولد شاہ محمد بھٹی سے 2200گرام چرس اور محمد عمران ولد سردار علی ڈوگر سکنہ محلہ ڈوگراں سے 2200 گرام چرس برآمد ہوئی۔