گھریلو جھگڑے پر گھر سے بھاگ کرجانیوالی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

گھریلو جھگڑے پر گھر سے بھاگ  کرجانیوالی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

گگومنڈی(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر ناراض ہوکرگھرسے بھاگ کرجانے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی۔نواحی گاؤں367ای بی کی رہائشی ساجدہ بی بی اپنی22سالہ بیٹی (آ) کی شادی کرناچاہتی تھی لیکن وہ رضامندنہ ہوئی اورماں سے جھگڑاکرکے گھرسے بھاگ گئی۔۔۔

 جسے علی کمہار، شاہد اسلم اور نویدلکھن راستہ سے اغواکرکے مجاہد کالونی لے گئے جہاں تینوں ملزم دس روزتک ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پرآمنہ شریف کابھائی بلال حسین اوربہن خوشنودبی بی اسے ہسپتال لے آئے جہاں اس کاعلاج جاری ہے ۔ 15کی کال پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کرکارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں