ایمرسن یونیورسٹی الیون نے فٹبال میچ میں قریشی کلب کو ہرایا

ایمرسن یونیورسٹی الیون نے  فٹبال میچ میں قریشی کلب کو ہرایا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی ہدایت پر جشن آزادی سپورٹس ویک منایا جا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں ایمرسن فٹبال الیون اور قریشی فٹبال کلب کے درمیان یونیورسٹی گراؤنڈ میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جو ایمرسن الیون نے تین کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ایمرسن الیون کی قیادت محمد طلحہ امین جبکہ قریشی فٹبال کلب کی قیادت انجینئر واصف شیروانی نے کی۔ میچ کو محب خان، علی احمد اور عامر خان نے سپروائز کیا۔ اس موقع پر ظفر شیروانی، محمد ادریس، شازل خان، حسن جمیل، محمد فہد اور محب شاہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں