وہاڑی میں سڑکوں کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل

وہاڑی میں سڑکوں کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے طارق بن زیاد کالونی میں سڑک کی تعمیر کے آخری مرحلے میں سفالٹ ڈالنے کے کام کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پر انجمن نمبرداران ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر احسان اللہ تارڑ، سابق صدر پریس کلب شاہد نیاز چودھری، لیگی رہنما آفتاب احمد ہنجراء، چودھری سعید اختر، شیخ ظفر شہزاد اور وقاص جاوید خان بھی موجود تھے ۔ میاں ثاقب خورشید نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کر کے تمام سڑکیں جلد مکمل کی جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے شہروں اور دیہاتوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ ہر ترقیاتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ادھر محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ایچ پی وی ویکسین قومی مہم کے حوالے سے مشاورتی و آگاہی سیشن جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی اور مہم کی کامیابی کیلئے تعاون کی درخواست کی گئی۔میاں ثاقب خورشید نے مہم کو ہر ممکن کامیاب بنانے کا یقین دلایا اور کہا کہ سیاسی قیادت، ادارے اور تمام اسٹیک ہولڈرز عوامی آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیٹیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ایچ پی وی ویکسین قومی مہم 15تا 27ستمبر 2025تک جاری رہے گی، جس میں 9تا 14سال کی بچیوں کو ویکسین دی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں