وہاڑی میں جشن آزادی و معرکہ حق تقریبات کا سلسلہ جاری

وہاڑی میں جشن آزادی و معرکہ حق تقریبات کا سلسلہ جاری

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی میں دسویں روز بھی جشن آزادی و معرکۂ حق کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد نے علماکرام کے ہمراہ بلدیہ وہاڑی میں پرچم کشائی کی۔۔۔

جس کے بعد ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر جشن آزادی و معرکۂ حق ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ریلی کے دوران شہدائے تحریکِ پاکستان کو خراجِ عقیدت اور معرکۂ حق میں کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء کا جوش و خروش اور جذبۂ حب الوطنی دیدنی تھا۔تقریب میں چیئرمین ملی یکجہتی کونسل ضلع وہاڑی حافظ حبیب الرحمن ضیا، ایڈیشنل ناظمِ اعلیٰ جمعیت اہل حدیث پاکستان و صدر مسجد باغ والی وہاڑی شیخ عبداللطیف، مختار احمد بھٹی، طاہر شریف گجر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں