پرنسپل نشتر کا ایمرجنسی کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے اتوار کی صبح نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران روسٹر کے مطابق تمام عملہ موجود پایا گیا، جن میں سینئر رجسٹرار میڈیسن اور سرجری شامل تھے ۔ تمام ہنگامی ادویات اور ڈسپوزایبل سامان دستیاب تھا، جس پر پرنسپل نے عملے کو شاباش دی۔ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کہا کہ نشتر ایمرجنسی کو ایک مثالی یونٹ بنایا جا رہا ہے ، جہاں آنے والے مریضوں کو فوری اور مفت علاج کی سہولت فراہم ہو گی۔