بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف ایکشن ، درجنوں بستیوں کے کنکشن منقطع ، جرمانے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں فرسٹ سب ڈویژن میلسی نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین میلسی ڈویژن فیاض حسین کھوکھر اور ایس ڈ ی اوفرسٹ سب ڈویژن میلسی سرفرازاحمد کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے اڈاہری چند، اڈا امین پور، بھٹہ عمر دین اور ڈھوڈا میں 62لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پرمستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے 2 ٹرانسفارمرز، 3میٹرز، ایک انورٹر اور پی وی سی تاراتارلیں ۔ نادہندگان سے موقع پر 4لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کئے گئے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں احمد پور لمہ سب ڈویژن صادق آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر کھوسہ اور ایس ڈ ی اواحمد پور لمہ سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے بائی پاس روڈ، چک 4این پی اور بستی روشن بھیٹ میں 14لاکھ97ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پرایک ٹرانسفارمر اور ایک ایل ٹی لائن سمیت 6نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اتارلئے جبکہ2 نادہندگان نے کنکشنز منقطع ہونے پرایک لاکھ 55ہزارروپے واجبات اداکردئیے۔