وہاڑی :سی سی ڈی کی کارروائی ،4اشتہاری گرفتار
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ملتان ریجن نے وہاڑی میں۔۔
کارروائی کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث چار خطرناک مجرمانِ اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق 13 سال سے قتل کے مقدمہ میں روپوش محمد طارق، ڈکیتی کے مقدمہ میں مفرور محمد ارسلان، قتل کے مقدمہ میں مطلوب عمران شہزاد اور فائرنگ و مزاحمت پولیس کے مقدمہ میں ملوث محمد ذیشان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔