پولیس مقابلوں کے باوجود وہاڑی میں وارداتیں جاری
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) پولیس مقابلوں کے باوجود ضلع میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔
،تھانہ ساہوکا کی حدود سے چور صدیق کا سولر انورٹر اور پلیٹ چرا کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ شیخ فاضل کی حدود سے چور ظہور احمد کی دو بکریاں اور ایک بکرا لے گئے ۔ طارق پرویز کا سولر انورٹر بھی چوری ہوگیا،تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود سے محمد ممتاز کا موبائل فون اور 8ہزار روپے نقدی چوری ہوئی۔ تھانہ سٹی کی حدود سے محمد وسیم کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا جبکہ تھانہ گگو کی حدود سے محمد ساجد کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی بھینس چور لے گئے ۔