بورے والا:ڈرائیور قتل ‘ڈکیتی کیس کے 3ملزم گرفتار

 بورے والا:ڈرائیور قتل ‘ڈکیتی کیس کے 3ملزم گرفتار

بوریوالا (سٹی رپورٹر) پولیس تھانہ صدر بورے والا نے ڈکیتی معہ قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔

 اور مقتول ڈرائیور کی گاڑی برآمد کر کے بچوں کے حوالے کر دی۔ 27 اپریل 2025کی رات ملزمان لاری اڈا بورے والا سے وہاڑی جانے کیلئے سواریاں بن کر ٹیکسی ڈرائیور ساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے ، 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایت پر ایس ایچ او زبیر سندھو اور احمد کامران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ فیصل آباد، اوکاڑہ، جڑانوالہ اور لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ایک ماہ کی محنت کے بعد مرکزی ملزم شہزاد، عثمان مصطفی اور حسن کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضہ سے اسلحہ اور واردات میں استعمال شدہ گاڑی برآمد ہوئی۔ ڈی پی او اور ایس ڈی پی او نے تقریب کے دوران گاڑی مقتول کے بچوں کے حوالے کی اور ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے انعام اور سی سی تھری سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں