چوری، امانت میں خیانت اور جیب تراشی کی وارداتیں
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھر میں چوری، امانت میں خیانت اور جیب تراشی کے مختلف واقعات پیش آئے ۔۔۔
پہلا واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود محلہ مخدوماں نزد جامع مسجد شیعہ میں پیش آیا، جہاں ریٹائرڈ ٹیچر شاہانہ عصمت کے گھر سے سونے کی چین بمعہ لاکٹ، طلائی انگوٹھی، طلائی کانٹے ، طلائی ٹاپس اور 5 لاکھ روپے نقدی چوری کر لیے گئے ۔ دوسرا واقعہ اسی تھانے کی حدود میں موضع ٹبہ درمیانی کے رہائشی جہانگیر احمد عاقب کے ساتھ پیش آیا، جن کی جیب سے موبائل اور 10 ہزار روپے نامعلوم افراد نکال کر فرار ہو گئے ۔ تیسرا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں وارڈ نمبر 14کے رہائشی ذوالفقار علی کے ساتھ پیش آیا، جنہوں نے ملزم محمد وقاص کو کاروباری نقصان کے بہانے 28مارچ 2022 سے 1مارچ 2024 تک مختلف مواقع پر 9لاکھ 70ہزار روپے منتقل کیے ، لیکن ملزم نے 10 جون 2025تک رقم واپس کرنے کا وعدہ پورا نہ کیا اور دھمکیاں دیں۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔