خانیوال میں مہنگائی کا جن پھر بے قابو ، شہری پریشان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) شہر کی مارکیٹوں میں مہنگائی کا جن پھر بے قابو ہو گیا ہے۔۔
، سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں غریب عوام کے لیے مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دکاندار سرکاری نرخ نامے کو نظرانداز کرتے ہوئے اشیاء کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں جس سے شہری پریشان ہیں ۔ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 95روپے فی کلو ہے ، مگر مارکیٹ میں 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔ آلو 100، پیاز 80، اور لہسن چائنا 350 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ، جو مقررہ نرخوں سے بہت زیادہ ہے ۔ ادرک 600، لیموں بغیر بیج 200، بھنڈی 200، کدو 180 اور شملہ مرچ 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔برائلر گوشت کی قیمت میں بھی 11 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 588 روپے فی کلو پر دستیاب ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں چیکنگ سخت کی جائے تاکہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے ۔