آئین ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے :محمد خان ڈاہا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) اقلیتیوں کے قومی دن کے موقع پر ایس پی او آواز دو پراجیکٹ خانیوال کی جانب سے ۔۔
ضلع کونسل ہال میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان، ایم این اے محمد خان ڈاہا، ایم پی اے رانا محمد سلیم، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم مذہبی رواداری، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیایم پی اے رانا محمد سلیم نے کہا کہ ہماری پالیسی تمام شہریوں کو بلا تفریق مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضامن ہے اور اراکین اسمبلی اس پر عملدرآمد کو اپنی ترجیح سمجھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے معاشرتی و اقتصادی ڈھانچے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی ترقی کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کی ڈویژنل ڈائریکٹر ام فروہ ہمدانی نے کہا کہ محکمہ اقلیتوں کے لیے فنی تربیت اور مالی معاونت کے منصوبے چلا رہا ہے ۔ پروگرام مینجر صائمہ فیض نے \"آواز دو\" پراجیکٹ کے ذریعے محروم طبقوں کے حقوق کی وکالت کی اہمیت بیان کی۔تقریب میں اقلیتوں کے نمائندگان میں سرٹیفکیٹس اور یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔