ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

 ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ترجمان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث آج اور۔۔

 کل مختلف فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ملتان سرکل کے 11 کے وی شاہ موسیٰ فیڈر سے آج صبح 7 بجے سے 11 بجے تک اور بہاولپور سرکل کے 11 کے وی محمد پور و محسن آباد فیڈرز سے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔11 کے وی راواں، متی تل، پیر اکبر شاہ، نیو گرے والا اور وینس فیڈرز سے کل صبح ساڑھے 6بجے سے ساڑھے 10بجے تک فراہمی معطل رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں