کوٹ ادو پولیس کی کارروائیاں شراب فروش اور اسلحہ بردار گرفتار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔
تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے لاری اڈہ کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مختیار حسین رند کو گرفتار کیا اور اس کے گھر سے شراب کشید کرنے کا سامان، 40لیٹر دیسی شراب، گڑ، سلنڈر، پلاسٹک پائپ اور دیگر آلات برآمد کیے ۔ تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے TPلنک کینال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پل مگسن کے اللہ ڈتہ رند کو 30لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کیا۔ دونوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔