کمیٹی کے پیسے مانگنے پر شہری پر تشدد، داڑھی نوچ ڈالی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے مطابق مدعی نے بتایا کہ اس نے ملزمان چوہدری ارشاد اور۔۔
سیف اللہ کے ساتھ موٹر سائیکل کمیٹی میں 12 ہزار روپے جمع کرا رکھے تھے ۔ رقم واپس مانگنے پر ملزمان مشتعل ہوگئے ۔ دکان میں موجودگی کے دوران چودھری ارشاد نے مدعی کی داڑھی سے پکڑ کر بال نوچے جبکہ سیف اللہ نے ہنٹر اور مکوں سے تشدد کیا۔ گواہوں کی موجودگی میں دونوں ملزمان نے مزید داڑھی کے بال کھینچ کر زمین پر پھینکے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس کے مطابق مدعی اپنے داڑھی کے بال بطور ثبوت تھانے لایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔