چہلم ، انتظامی و سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

چہلم ، انتظامی و سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت چہلم کے انتظامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔۔

، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی و سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی، پانی کا چھڑکاؤ، تجاوزات کا خاتمہ اور میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے ۔ بجلی، پی ٹی سی ایل اور کیبل کی تاروں کو اونچا کر دیا گیا ہے جبکہ موثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے ۔ بلدیہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور پولیس نفری جلوسوں کے ہمراہ ہوگی، اوقات کار کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی پی او محمد افضل نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ، پولیس افسران و اہلکار جلوسوں کے ہمراہ رہیں گے اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد نواز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایکسین میپکو عمار صدیقی، ایس ڈی او ہائی وے محمد موسی، سی ڈی او محمد ریحان اور دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں