یونیورسٹی آف لیہ کا مالی سال 2025-26کا بجٹ منظور

یونیورسٹی آف لیہ کا مالی سال 2025-26کا بجٹ منظور

ملتان (خصوصی رپورٹر)یونیورسٹی آف لیہ کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔۔

جس میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں ایچ ای سی، ہائر ایجوکیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں سمیت کمیٹی ارکان شریک ہوئے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ طلبہ سے متعلق آمدنی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جو نئے داخلوں اور فیس سٹرکچر میں بہتری کے باعث ممکن ہوگا۔ کمیٹی نے اساتذہ کی بھرتیوں کو ترجیح دینے پر زور دیا تاکہ فیکلٹی اور طلبہ کا تناسب معیار کے مطابق بہتر ہو سکے ۔مزید برآں اضافی انتظامی ذمہ داریاں نبھانے والے عملے کے لیے ایک مرتبہ اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی جبکہ آئندہ کارکردگی پر مبنی پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ بجٹ یونیورسٹی کی مالی استحکام، تعلیمی معیار اور ترقیاتی منصوبوں کو یکساں طور پر آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں