18سال عمر والے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں:اللہ بخش ملغانی

 18سال عمر والے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں:اللہ بخش ملغانی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اللہ بخش ملغانی نے کہا ہے کہ جن افراد کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہے۔۔

 ، انہیں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے خواجہ سرائوں ، معذور افراد ، اقلیتوں، طلبہ اور خواتین کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رہنمائی کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نور الامین نے کہا کہ جمہوری ملک میں ووٹ رجسٹریشن بنیادی شرط ہے ۔ اجلاس میں سماجی کارکنوں اور ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے نمائندے بھی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں