ایم پی اے ثاقب خورشید نے پختہ سڑک کا افتتاح کردیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید اور وزیراعلیٰ مانیٹرنگ یونٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر میاں نیراب خورشید نے۔۔
چک نمبر 22 ڈبلیو بی بستی غفاریاں میں پختہ سڑک کا افتتاح کیا۔ اہل علاقہ نے سابق چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی، راؤ اکرام، شاہد نیاز چوہدری، عاشق غفاری، امانت علی غفاری، عبدالحمید جٹ، چوہدری مدثر آرائیں اور بابر شوکت کی قیادت میں پرجوش استقبال کیا۔ میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یونیورسٹی آف وہاڑی کے قیام کی منظوری سے علاقے کے عوام مستفید ہوں گے ، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 میں 4 مربع اراضی کا ناجائز قبضہ ختم کراکے منصوبے کی بنیاد رکھی تھی، جو اب مکمل ہونے جا رہا ہے ۔ وہاڑی شہر اور دیہاتوں کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ، سڑکات اور وہاڑی ملتان روڈ پر کام جلد مکمل ہوگا۔ تقریب میں دیگر مقررین نے عوامی خدمت کیلئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔