ریڑھی ماڈل بازار کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا :ڈپٹی کمشنر
کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری اور تحصیلدار میاں فاروق جھنڈیر کے۔۔
ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال، ماڈل بازار، ماڈل ہائی سکول اور پیرا فورس دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سائیکل سٹینڈ کے معاملات کا جائزہ لیا اور بہتری کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ماڈل ہائی سکول میں بجلی کے اخراجات کم کرنے کیلئے 50کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری کے سلسلے میں بھی پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھی ماڈل بازار کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور شیڈز کی تنصیب کے بعد ریڑھی بانوں کو فراہم کیے جائیں گے ۔ پیرا فورس دفتر کی تعمیر مکمل ہونے پر کہروڑ پکا میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی امور انجام دیے جائیں گے ۔ غیر قانونی قبضہ، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی سہولت اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ٹی ایچ کیو کے دوسرے راستے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے کام کو بھی سراہا گیا۔