اقلیتوں کے عالمی دن پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کیک کاٹا گیا

 اقلیتوں کے عالمی دن پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کیک کاٹا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور ڈی پی او محمد افضل نے اقلیتی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملکی سلامتی، استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اقلیتی رہنما نذیر رندھاوا اور برادری کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتوں کی حب الوطنی اور خدمات باعث فخر ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہیں۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ اقلیتیں تعمیرِ وطن میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور آئین ان کے تمام حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔ ڈی پی او محمد افضل نے کہا کہ اقلیتوں نے ہمیشہ رواداری، بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کیا اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں