کوٹ ادو میں یوم جشن آزادی پر دوستانہ فٹبال میچ ہوگا

کوٹ ادو میں یوم جشن آزادی پر دوستانہ فٹبال میچ ہوگا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جشنِ آزادی و معرکۂ حق تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں کل دوستانہ فٹبال میچ کھیلا جائے گا۔

یہ میچ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام جبکہ خالد شاہین فٹبال کلب کے زیر انتظام منعقد ہو گا۔میچ میں کیپکو فٹبال کلب اور خالد شاہین فٹبال کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اور سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ میر خلیل رومان صدارت کریں گے ۔میچ کے آرگنائزرز میں کوالیفائیڈ فٹبال کوچ بابر عزیز چودھری، سید ذیشان حیدر، حاجی سلیم ریاض اور چودھری وسیم احمد شامل ہیں۔ چیف آرگنائزر بابر عزیز چودھری نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر فٹبال میچ کا مقصد عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنا اور فٹبال کھیل کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت رجحانات پیدا ہوتے ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے ۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔ شہریوں کو بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ قومی دن کی خوشیوں کو مزید یادگار بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں