ملتان پولیس کا جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کینٹ ڈویژن پولیس نے ڈکیتی، نقب زنی اور موٹر سائیکل ، وہیکل چوری میں ملوث 31گینگز کے 79ملزموں کو گرفتار کر کے 6کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا، جس میں 87موٹر سائیکل، جیپ، کار، ٹریکٹر ٹرالی، طلائی زیورات، موبائل فون، مویشی اور نقدی شامل ہیں۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، جبکہ 272 مقدمات ٹریس کئے گئے ۔