لائن لاسز میں کمی،35کروڑ 81لاکھ یونٹس کی بچت

لائن لاسز میں کمی،35کروڑ 81لاکھ یونٹس کی بچت

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے مالی سال 2024-25ء میں لائن لاسز کی شرح میں 1.8 فیصد کمی کی ہے۔۔۔

جس سے کمپنی کو 35 کروڑ 81 لاکھ یونٹس کی بچت اور 10 ارب روپے سے زائدکا مالی فائدہ ہوا۔میپکو حکام کے مطابق ہائی لاس فیڈرز پر ٹارگٹڈ آپریشن، ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب، فیڈرز کی ایریا پلاننگ اور بائفرکیشن سے یہ کمی ممکن ہوئی۔ گزشتہ مالی سال میں ٹی اینڈ ڈی لاسز 15.2 فیصد تھے جو اب 13.3فیصد رہ گئے ہیں۔جولائی 2024 سے جون 2025 تک جنوبی پنجاب میں 7لاکھ 38 ہزار بجلی چور پکڑے گئے ، جن پر 10 ارب 16 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 7 ارب 69 کروڑ روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کرائے گئے ۔ اس دوران 25 ہزار 131 مقدمات درج کرائے گئے ۔بلنگ کی مد میں 6کھرب 30 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں