نا تجربہ کار اساتذہ کی تعیناتی سے تعلیمی نظام متاثر ہوگا، رانا ولایت

نا تجربہ کار اساتذہ کی تعیناتی سے تعلیمی نظام متاثر ہوگا، رانا ولایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)رانا ولایت علی، ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان، نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سکول ایجوکیشن نے گریڈ 18 کی ناتجربہ کار اور جونیئر خواتین اساتذہ کو۔۔۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تعینات کر کے گریڈ 19اور 20کے ہزاروں اساتذہ کی موجودہ حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ تعلیم سکولز کو ختم کرنے کیلئے جان بوجھ کر خلاف قواعد تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، جن کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے ۔ اس اقدام سے سینئر اساتذہ کو ناہل قرار دینے کا تاثر پیدا ہوا ہے اور محکمہ تعلیم میں بھونچال کی کیفیت ہے ۔رانا ولایت نے کہا کہ 2001ء سے سکول ایجوکیشن کو ڈی سی اوز کے ماتحت کرنے کے بعد پبلک سیکٹر کے نظام تعلیم کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں