والدین کوبے دخل کرنیکی کوشش، دو بیٹوں کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)بستی ملوک پولیس نے تحفظ والدین ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی عاشق محمد نے الزام لگایا کہ بیٹے فاروق اور معشوق انہیں اور بیوی کو تین مرلہ گھر سے بے دخل کرنے اور مارپیٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تاہم ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔