غیر قانونی پٹرول یونٹ قائم کرنے پر دو افراد گرفتار

غیر قانونی پٹرول یونٹ  قائم کرنے پر دو افراد گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)قطب پور پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 شکیب احمد نے پولیس کو بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم تنویر احمد اور محمد جواد غیر قانونی طور پر پٹرول یونٹ چلا رہے تھے ، جن کے پاس اس کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں