پولیس نے مختلف علاقوں سے شراب چرس برآمد کرلی‘5ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
کینٹ پولیس نے مختلف علاقوں سے ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔چہلیک پولیس نے ملزم تنویر سے 5 لٹر شراب برآمد کی۔ شاہ شمس پولیس نے حماد سے 30 لٹر شراب برآمد کی جبکہ گلگشت پولیس نے ملزم راجہ سے 20 لٹر شراب قبضے میں لے لی۔ فرحان سے 15 لٹر شراب اور فراز سے 580 گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔تمام ملزموں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔