میاں چنوں‘قانون کی خلاف ورزی پر متعدد میڈیکل سٹورسیل
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میاں چنوں نے رولز کی خلاف ورزی پر متعدد میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا۔ کارروائی ممنوعہ نشہ آور ادویات کی فروخت اور بغیر لائسنس کام کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میاں چنوں شہروز خان نے شہر و گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا۔ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہیلتھ کیئر فارمیسی بورا روڈ کو سیل کردیا گیا۔ نشہ آور ممنوعہ ادویات کی فروخت پر شہباز فارمیسی اڈہ محسن وال اور اریب میڈیکل سٹور کو بھی سیل کردیا گیا۔ متعدد ممنوعہ ادویات کے سٹاک کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شہروز خان کا کہنا تھا کہ نشہ آور ادویات کی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔