خانیوال میں متحدہ علما اہل سنت فورم کی حلف برداری

خانیوال میں متحدہ علما اہل سنت فورم کی حلف برداری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)متحدہ علماء اہل سنت فورم خانیوال کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری مرکز انوار مصطفیؐ جامع مسجد گنبد خضریٰ میں ہوئی۔

 مفتی محمد شفیق الرحمن قادری نے نو منتخب عہدیداروں امیر مفتی محمد عبدالرزاق گولڑوی، سینئر نائب امیر مفتی لیاقت حسین مظہری، نائب امیر علامہ خضر حیات نقشبندی، ناظم اعلیٰ قاری غلام مجتبیٰ نقشبندی، نائب ناظم اعلیٰ قاری محمد سجاد، ناظم مالیات قاری محمد مختار احمد نظامی، معاون ناظم مالیات قاری محمد سلیم نواز، ناظم نشر و اشاعت مولانا محمد سلیم قمر الحسینی، معاون ناظم نشر و اشاعت قاری محمد رفیق صائم اور رابطہ سیکرٹری قاری محمد مظہر سیفی سے حلف لیا۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ قاری غلام مجتبیٰ نقشبندی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ 1500واں جشن ولادت مصطفی ؐتاریخی، یادگار، پُرامن اور پرمذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا جس کیلئے فورم کے پلیٹ فارم سے 115محافل میلاد النبی ؐمنعقد ہوں گی۔قاری محمد شفیق الرحمن نے خطاب میں کہا کہ تنظیم سے وفاداری اور منشور پر عمل ہر عہدیدار کا فرض ہے ،یہ عہد اللہ اور اس کے رسول ؐ کے سامنے ایک گواہی ہے جسے ہر حال میں نبھانا ضروری ہے ۔ علماء کرام کا ایک جگہ جمع ہونا دین کے فروغ کا ثبوت ہے ۔ تقریب کے اختتام پر امیر مفتی محمد عبدالرزاق گولڑوی نے دعا کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں