ہیڈ مسٹریس عذرا عبدالحئی کی ریٹائرمنٹ پر اعزازی تقریب
وہاڑی، ماچھیوال (نمائندہ خصوصی)ہیڈ مسٹریس عذرا عبدالحی کی ریٹائرمنٹ پر اعزازی تقریب۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے بطور ہیڈ مسٹریس ریٹائر ہونے والی عذرا عبدالحی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا قدرتی اور لازمی حصہ ہے۔۔۔
خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں،انہوں نے قیمتی سال محکمہ ایجوکیشن کو دئیے اور پروقار طریسے سے ریٹائرڈ ہورہی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز نے کہا کہ ریٹائرمنٹ نئے آغاز کا موقع ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی محکمہ کو وقت دیں گی۔ عذرا عبدالحی نے کہا کہ ان کا پیشہ ورانہ سفر دیانتداری، محنت اور طلبہ کی بہترین تربیت سے عبارت رہا، ساتھیوں کے تعاون اور یادگار لمحات کو زندگی کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ تقریب میں شرکاء نے تحائف اور پھول پیش کر کے انہیں رخصت کیا۔