جشن آزادی : ملتان کے سکولوں میں 38 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

جشن آزادی : ملتان کے سکولوں میں 38 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے معرکہ حق اورجشن آزادی کے سلسلے میں ملتان کے سکولوں میں 38ہزار پودے لگانے کافیصلہ کیا ہے تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں شجرکاری کرنے کافیصلہ کیا ہے۔۔۔

اور تمام سکولوں کو دوروز میں 38ہزار پودے لگانے کاٹارگٹ دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدرواہگہ کا کہنا ہے کہ فی پرائمری سکول دس پودے اور فی ایلیمنٹری سکول پچاس پودے جبکہ فی ہائی سکول 100پودے لگائے جائیں گے تمام تعلیمی افسروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ 14اگست کی دوپہر تک یہ ٹارگٹ پورا کرکے رپورٹ کی جائے اور پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا جائے ،ٹارگٹ پورا کرنے والے سکولوں کے سربراہوں کو تعریفی اسناد دینے کی سفارشات بھی زیر غور ہیں ۔دوسری جانب شہر بھر کے سکولوں میں یوم آزادی پر شجرکاری مہم کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں، اس حوالے سے سکول سربراہان نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اساتذہ کو اس ضمن میں اہداف تفویض کر دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں