کیپٹن آصف شکرانی شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
اوچ شریف (نمائندہ دنیا) بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن آصف شکرانی کو آبائی گاؤں رسول پور میں فوجی اعزاز کے۔۔
ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کا جسدِ خاکی فوجی دستے کی نگرانی میں آبائی گاؤں پہنچا، جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔نمازِ جنازہ میں آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او بہاولپور، عسکری و سول افسروں، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کی وردی، ٹوپی و دیگر سامان ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ کیپٹن آصف شکرانی نے بلوچستان میں ’’فتنۂ خوارج‘‘دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔