پاسبان رکشہ یونین کی جشن آزادی ریلی آج نکالی جائے گی
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین کے زیر اہتمام آج صبح 11 بجے جشن آزادی اور معرکۂ حق کے سلسلے میں۔۔
پُروقار ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کا آغاز چوک ریلوے سٹیشن ملتان چھاؤنی سے ہوگا۔تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ملک جاوید ڈوگر، ملک ذوالنورین بھٹہ اور ضلعی صدر پیر پرویز اقبال بودلہ ریلی کی قیادت کریں گے ۔ ضلعی قیادت کے ہمراہ رکشہ ڈرائیورز کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔