ایم ڈی اے گورننگ باڈی کا 97واں اجلاس، بجٹ کی منظوری
ملتان(وقائع نگار خصوصی) ایم ڈی اے ہیڈ آفس کے کانفرنس ہال میں ایم ڈی اے گورننگ باڈی کا 97واں اجلاس ڈائریکٹر جنرل رانا سلیم احمد خان کی۔۔
صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران اور ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں سالانہ بجٹ سمیت دیگر اہم ایجنڈا آئٹمز منظوری کے لئے پیش کئے گئے ۔ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار نے ہاؤس کو ایم ڈی اے کے بجٹ سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔