میپکو کے ایڈیشنل ایکسین محمد سلیم شاد ریٹائر ہو گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ایم اینڈ ٹی ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر محمد ۔۔
سلیم شاد مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے ۔ اس موقع پر ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی فرسٹ سرکل انجینئر راجیش کمار راٹھی نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس سی سید محمد مبشر رضوی سمیت دیگر سرکلوں کے افسر شریک ہوئے ۔