کلینک میں خفیہ کیمروں،خواتین سے زیادتی کا انکشاف

کلینک میں خفیہ کیمروں،خواتین سے زیادتی کا انکشاف

ملتان (کرائم رپورٹر) الپہ پولیس نے خواتین سے زیادتی، بلیک میلنگ اور نقدی و طلائی زیورات ہتھیانے کے الزام میں تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

سکیورٹی کانسٹیبل محمد اویس نے پولیس کو بیان دیا کہ سوشل میڈیا کے مختلف مقامی گروپس میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں چند افراد خواتین سے زیادتی کرتے دکھائی دے رہے تھے ۔ پولیس نے پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا کہ ملزم حکیم طارق خان سعیدی، ادریس اور طلحہ نے ایک کلینک قائم کر رکھا تھا، جہاں انہوں نے خفیہ کیمرے نصب کر رکھے تھے ۔پولیس کے مطابق ملزم کلینک پر آنے والی خواتین سے جنسی زیادتی کرتے اور اس کی ویڈیو بنا لیتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں