بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج

بوگس چیک دینے پر تین افراد  کے خلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔

 بی زیڈ پولیس کو جواد نے بتایا کہ ملزم عزیز اور رفیق نے الیکٹرانکس کا سامان خرید کر ادائیگی کے لئے جعلی چیک دیئے ۔ کینٹ پولیس کو محمد عمران نے اطلاع دی کہ ملزم غلام فرید نے دال چنا خرید کر دو چیک دیئے جو بینک سے کیش نہ ہو سکے ۔ پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں