شوہرکا قتل، بیوی آشنا ء سمیت گرفتار

شوہرکا قتل، بیوی آشنا ء سمیت گرفتار

میلسی (نامہ نگار)شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی اور اس کا آشنا ء گرفتار، مقدمہ درج۔ڈی ایس پی سعید احمد سیال نے ۔

پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو ماہ قبل تھانہ مترو کے علاقے چک نمبر 271 ڈبلیو بی میں مزدور محمد آصف کو اس کی بیوی سارہ بی بی اور آشنا عدنان ریاض نے گلا دبا کر قتل کیا ، موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قرار دی گئی ، پوسٹ مارٹم میں گردن کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی، مرکزی ملزم عدنان کو راولپنڈی اور سارہ بی بی کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا۔ مقتول نے قتل سے قبل دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں