ملتان میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، گاڑیوں اور۔۔
دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں مریم تنویر سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مار کر پرس چھین کر فرار ہوگئے ، جس میں 7 ہزار روپے اور دیگر سامان موجود تھا۔ تھانہ قطب پور میں احمد رضا کا موبائل فون، جبکہ تھانہ صدر جلالپور میں جاوید اقبال کے بھائی حاجی شاہد اقبال سے چھ ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2,500 سعودی ریال، 36 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔سٹی شجاع آباد میں حسنین احمد کے گھر سے 25 ہزار روپے نقدی، سلائی مشین اور موبائل، جبکہ احمد بخش کے گھر سے 35 ہزار روپے اور طلائی زیورات چوری کر لئے گئے ۔ عابد حسین کی بکری، محمد رشید کی 100 میٹر تار اور انورٹر، شاکر، ابوبکر اور قمر عباس کے موبائل فون، محمد عثمان کی موٹرسائیکل، عبدالمجید کے برتن، اصغر خان کے تار، بجلی میٹر اور جنریٹر، لیاقت کی 50 ہزار روپے نقدی، ایل سی ڈی اور پنکھا بھی چوری ہوگیا۔گلگشت کے علاقے سے اصغر کی کار، اشفاق کا موبائل، بی زیڈ سے اختر کا بجلی میٹر، احسن اور افتخار کی موٹرسائیکلیں، کوتوالی میں رابعہ بی بی کی 75 ہزار روپے نقدی، صدر کے علاقے سے مریم کی 80 ہزار روپے نقدی اور سونا، الپہ میں ندیم کی ڈیوائس اور عامر کا سامان بھی اڑا لیاگیا ۔پولیس نے تمام واقعات میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔