ڈویژن سطح پر مربوط شجرکاری مہم چلائی جارہی ،کمشنر

ڈویژن سطح پر مربوط شجرکاری مہم چلائی جارہی ،کمشنر

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نشتر ہسپتال میں پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔۔

اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات کے ساتھ پودے لگائے اور کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ \\\"ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ\\\" کے تحت پہلی بار ڈویژن میں مربوط شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے ، جس کی منظوری حکومت پنجاب دے چکی ہے ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے  کہا کہ نسل نو کی بقا کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے ، جبکہ وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے مطابق پودوں کی حفاظت کا موثر نظام بھی بنایا گیا ہے ۔ تقریب میں اساتذہ، طلباء، سول سوسائٹی نمائندگان اور افسر شریک ہوئے ۔کمشنر عامر کریم خاں نے نشتر ہسپتال ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا اور فارمیسی، وارڈز، عملے کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری علاج اور بروقت ادویات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں کمشنر کی قیادت میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے تعاون سے جشن آزادی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔ واک میں پاکستان زندہ باد اور پاک افواج پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں