اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کی تحفظ نظریہ پاکستان ریلی
ملتان (کرائم رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان ریلی خانیوال روڈ پر نکالی گئی۔۔
ریلی کی قیادت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عنایت اللہ رحمانی اور ضلعی صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کی۔ اس موقع پر قاری طاہر محمود، مولانا عبد الرحمن شجاع آبادی، مولانا عمر فاروق اور قاری عبد الرزاق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ اور اسلامی ریاست کا قیام تھا، مگر بدقسمتی سے یہ مقصد آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کا راز نفاذ اسلام میں ہے ، اور اگر ہم حقیقی اسلامی فلاحی ریاست قائم کر لیں تو تمام مسائل سے نجات ممکن ہے ۔