یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ،ڈاکٹرمہناز خاکوانی

یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ،ڈاکٹرمہناز خاکوانی

ملتان (لیڈی رپورٹر)یومِ آزادی کے موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسروں، ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ 14 اگست تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔ پاکستان کا قیام ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے ، جنہوں نے آزادی کے لئے ہر قربانی دی۔ ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہئے اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبا اور عملہ عہد کرتے ہیں کہ ملک کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے شعبوں میں خدمات کو مزید بہتر بنا کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں