جشنِ آزادی اس بار تاریخی اہمیت کا حامل:ثاقب خورشید

جشنِ آزادی اس بار تاریخی اہمیت کا حامل:ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی، خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے دفتر میں 78 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی، وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ یونٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر میاں نیراب خورشید، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چودھری احسان اللہ تارڑ، افضال یوسف، طارق شہزاد ورک، شاہد نیاز چودھری، شیخ ظفر شہزاد، راؤ محمد اسحاق، طاہر شریف گوجر، سعید اکرام، میاں اویس خورشید، وقاص جاوید خان، محمد سعید اختر، ندیم شیروانی، محمد خان لدھیانہ، وارث بھٹی، یونس بھٹی، حاجی عبدالرحمن، محمد پرویز پلو، چودھری محمد اشفاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ کیک کاٹا گیا۔ میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ جشنِ آزادی اس بار تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پوری قوم پاک فوج کی بھارت کے خلاف مثالی کامیابی پر متحد اور خوش ہے ۔ نوجوان حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں جو ملکی ترقی اور دفاع کے لیے خوش آئند ہے ۔ حکومت میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں میگا پراجیکٹس مکمل کر رہی ہے ۔ تقریب میں پاک فوج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں