ایوانِ تجارت میں یومِ آزادی کی تقریب،کیک کاٹا گیا ،خصوصی دعائیں

ایوانِ تجارت میں یومِ آزادی کی  تقریب،کیک کاٹا گیا ،خصوصی دعائیں

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر میاں بختاور تنویر شیخ، نائب صدر اظہر بلوچ، سابق صدر میاں تنویر شیخ اور تاجر برادری کے رہنما شریک ہوئے ۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، بعدازاں پرچم کشائی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ کیک بھی کاٹا گیا۔ صدر ایوان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں