پیپلزپارٹی نظریہ پاکستان کی علمبردار ،حاجی طاہر علی
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی طاہر علی، ملک رمضان کمبوہ، تاجر رہنما اور پارٹی کارکنوں نے ناز سینما ولائیت آباد نمبر 1 چوک پر جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
مقررین نے خطاب میں کہا کہ 14 اگست قربانیوں اور قومی یکجہتی کا دن ہے ۔ پاکستان کی ترقی جمہوری اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے ۔مہمان خصوصی خواجہ عمران اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نظریۂ پاکستان کی علمبردار ہے ۔