میپکو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی شجر کاری اور بچوں کے ملی نغمے
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ پاکستان وراثت میں نہیں ملا، اس کی بنیاد مسلمانوں کی قربانیوں، خون اور ہڈیوں پر رکھی گئی۔
حصولِ وطن کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے جانیں قربان کیں۔ 78ویں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے خلوص اور مسلمانوں کے اتفاق سے یہ عظیم سلطنت وجود میں آئی، میپکو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی، شجر کاری اور ملی نغموں کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میاں محمد سہیل افضل، جی ایم ٹیکنیکل محمد اشفاق اعوان، جی ایم آپریشن محمد اکرم سیال، سی ایف او میاں انصار محمود سمیت افسر و ملازمین شریک ہوئے ۔